اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز،ضامن کو ملزم پیش کرنے کی آخری مہلت

Published on November 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مسلسل عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار عدالتی نوٹس بورڈ اور ان کی رہائشگاہوں کے باہر آویزاں کر کے دس روز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے دستخطوں سے جاری اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار عدالتی نوٹس بورڈ پرچسپاں کر دیا گیا جبکہ ان کی اسلام آباد اور لاہور میں رہائشگاہوں کے باہر بھی اشتہار آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو جاری کئے گئے اشتہار میں اسحاق ڈار کو 10 روز میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدم پیشی کی صورت میں سابق وزیرخزانہ کو اشتہاری ملزم قرار دیا جائے گا۔دوران سماعت اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی بھی پیش ہوئے،انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی کیلئے3 سے 4 ہفتے درکارہیں،ان کی انجیوگرافی ہوچکی،رپورٹس کاانتظارہے،خودبھی برطانیہ جارہاہوں۔نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اسٹنٹس اورکوئی شریانیں لیک ہونے کابتاتاہے،ضامن کوملزم پیش کرنے کیلئے مناسب وقت دیاجاچکا،ملزم کی مسلسل عدم حاضری پرزرضمانت ضبط کئے جائیں۔عدالت نے ضامن کوملزم اسحاق ڈار کو پیش کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت4 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے اسحاق ڈار بطور ملزم اب تک 7 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اب تک 5 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے، تین پر جرح مکمل کر لی گئی۔ 14 نومبر کو عدم حاضری پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ 21 نومبر کو عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو مفرور قرار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题