پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا گزشتہ رات بارہ بجے سے اطلاق ہوچکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مںظوری دے دی، وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 77 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme