شیرازی گروپ سے وابستہ ضلع ٹھٹھہ کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)شیرازی گروپ سے وابستہ ضلع ٹھٹھہ کی70 اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ، معاملات فریال ٹالپر کی موجودگی میں تح پاگئے ،اعلان 2018 کی الیکشن سے قبل متوقہ ،ٹھٹھہ ضلع کی سیاسی ہلچل میں بڑی تبدیلی کا امکان ، ٹھٹھہ ضلع میں شیرازی برادران کے اہم سیاسی سفیر اور دیہاتوں کے برادریوں کے 70 سے زائد اہم شخصیات نے مسلم لیگ (ن) اور شیرازی گروپ سے کنارہ کشی کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جنکا تعلق گھوڑاباری تحصیل سے ہے ،یہ وہ تحصیل ہے جس میں تحصیل ناضمین ،تحصیل ناضمین اور یونین سطح تک کامیابیاں حاصل ہوےْں ،یہ وہ برادریاں ہیں جنہیں شیرازی گروپ کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا گیا،پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت محترمہ فریال ٹالپر 8 ڈسمبر 2017 کو ضلع ٹھٹھہ کا دورہ کرینگی جہان شیرازی گروپ سے وابستہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، اس ضمن میں پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ رہنماہ گل محمد سمون کا کہنا تھا کے ،ٹھٹھہ کی 70 سے زائد شخصیات کے علاوہ سجاول میں ٹکیٹوں کی تقسیم کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافے کا امکان ہے، شیرازی برادران کو ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے، ماضی کی روایات کے برعکس ایک سیٹ بھی نہیں لے پائینگے، پیپلز پارٹی بڑے پیمانے پر سندھ اور پاکستان میں کامیابیاں حاصل کرینگی، شیرازی برادران غیر مشروط بھی اگر پی پی پی میں شمولیت کرنا چائیں توبھی پیپلز پارٹی میں انکے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ ہمارا اور اعلیٰ قیادت کا فیصلہ ہے.
سندھ کا یومِ ثقافت کا دن شایانِ شان طریقے سے منایا گیا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ کا یومِ ثقافت کا دن شایانِ شان طریقے سے منایا گیا ،سیاسی ،سماجی،سول سوسائیٹی اور مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی جانب تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پاک سر زمین پارٹی ٹھٹھہ کے رہنماہ ارسلان بروہی کی جانب سے شاندار ریلی کا احتمام کیا گیا جس میں سندھی ادبی سنگت، عوامی تحریک، ایس ٹی پی، ملاح اتحاد، ہندو پنچائیت،شہریوں ،سول سوسائیٹی اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یومِ ثقافت کو چار چاند لگادیے، اس موقعے پر مدنی سروس چوک پر بڑی تقریب کا احتمام کیا گیا جس میں مزاہیہ فنکار ذولفی شاہ، یعقوب کلہوڑو، استاد انور راہی، علی اکبر دلوانی ، رشید راجہ اور دیگر نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیبلوز پیش کئے، اس موقعے پر مکلی پریس کلب کے صدر سید گل شاہ، سنئیر صحافی محبوب بروہی، اعجاز واریو،حنیف جاکھرو، علی اکبر دلوانی، شہمیر قریشی، محبوب میمن اور دیگر شرکت کی ، اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے سندھ اور اسکی ثقافت 5 ہزار سال پُرانی ہے ، جو دنیا میں ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہے، جسے دنیا بھر میں پیش کرنا چاہیے، اسکے علاوہ 3 ڈسمبر کو ملک بھر میں صوبوں کو یومِ ثقافت کے طور پر منانا چاہیے ، تاکے نئی نسل کو اپنے تاریخی ورثے سے روشناس کرا سکیں ، سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے مکلی پریس کلب کی جانب سے گذشتہ دن پریس کلب پر ایک شاندار تقریب کا احتمام کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی، سول سوسائیٹی، سندھی ادبی سنگت ، عوامی تحریک ، ایس ٹی پی اور دیگر تنظیموں کے رہنماوں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقعے پر مختلف اسکول کے بچوں نے ثقافتی ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیئے ،مکلی پریس کلب کے عہدیداران اور میمبران کی جانب سے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں ، شہری اور دیہی آبادی کو قریب لانے کا ذریعہ یومِ ثقافت کو قرار دیا ، یہ وہ دن ہے جسکے ذریعے نفریٹیں ختم کرکے ملک کی بقاء کے لیئے کام کیا جاسکتا ہے ، اس موقعے پر پریس کلب مکلی کے مہمان خاص پیپلز پارٹی ٹھٹھہ ضلع کے رہنماء گل محمد سموں نے پریس کلب مکلی کی سندھی ثقافتی دن کو منانے اور بڑے پیمانے پر تقریب انعقاد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے مکلی پریس کلب نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز بنی ہے اور آج ثقافتی دن کو بڑے پیمانے پر مناکر اپنے آپکو سندھ کا حلالی سپوت ثابت کیا ہے، اس موقعے پر گل محمد سموں نے پریس کلب مکلی کے عہدیداران اور میمبران کو سندھ کی ثقافتی تحائیف سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئیں ،دوسری جانب ٹھٹھہ مختلف تنظیموں میں یاریاں گروپ کی جانب سے بھی ٹھٹھہ سے مکلی پریس کلب تک ثقافتی ریلی کا احتمام کیاجس میں درجنوں گاڑیون کے قافلے میں پریس کلب مکلی پہنچ کر سندھی دنہوں پر رقص کیااور پریس کلب مکلی کی جانب سے سندھ اور پاکستان کی سلامتی کی دعا میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes