نواز شریف جمہوریت کی بہتری کیلئے سیاست چھوڑ دیں ،بلاول بھٹو

Published on December 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

لاہور(یوا ین پی ) پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کیلئے یہی بہتر ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کشی کر لیں اور عدلیہ کے معاملے پر نظر ثانی کریں ،خارجہ پالیسی کے حوالے سے ن لیگ ہمیشہ سے غیر جانبدار رہی ،چار سال تک وزیر خارجہ کے بغیر کام چلتا رہا،بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورہ پیٹا جا رہا ہے ،پانی کا مسئلہ پورے ملک میں ہے۔یوا ین پی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا بحران پورے ملک کو متاثر کر رہا ہے، حکومت سندھ نے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور صاف پانی کے لیے صوبے بھر میں آر او پلانٹس لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں ڈیمز کی تعمیر کیساتھ نہروں کو بھی پکا کیا جا رہا ہے، خوشی ہے کہ وزیراعلی سندھ کو معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی نہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں بھی پانی کا مسئلہ ہے، سندھ کیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے، دیگر صوبوں نے پینے کے پانی کے مسئلے کا کیا حل نکالا۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کی جمہوریت اور(ن) لیگ کے لیے بہتر ہوگا کہ نوازشریف سیاست سے دور ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہیں سیاست سے اور کیا چاہتے ہیں اب ریٹائر منٹ لے لیں ۔نواز شریف عدلیہ کے معاملے پر بھی نظر ثانی کریں یہ بھی جمہورت کیلئے بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا ہمارا موقف رہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر(ن) لیگ غیر سنجیدہ رہی، اگر چار سال کوئی وزیر خارجہ نہیں رہا تو خارجہ پالیسی کو نقصان تو پہنچے گا۔چیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو نہیں بتایا کہ ہم نے کیا کیا، پاکستان کتنا متاثر ہوا، ہمارا یہ موقف دنیا کے سامنے جانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题