ایشز سیریز، انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست، آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری مل گئی

Published on December 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

ایڈیلیڈ (یواین پی) مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے برطانوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 120 رنز سے کامیابی دلا دی ہے اور اس طرح آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 126 رنز کی اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے 176 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو برطانوی بلے باز مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی طوفانی باﺅلنگ کی تاب نہ لا سکے اور پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹون مین نے 36، جیمز وینس نے 15، ڈیوڈ ملان نے 29، کرس ووکس نے 5، معین علی نے 2، جونی بیرسٹو نے 36، کریگ اوورٹن نے 7، سٹورٹ براڈ نے 8 رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن کوئی سکور نہ بنا سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے طوفانی باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 2,2 شکار کئے جبکہ پیٹ کومنز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 422 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 277 رنز پر آﺅٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئے۔
آسٹریلیا نے فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا اور پوری آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلئے 354 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری برطانوی ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes