عمرہ کی سعادت حاصل کر کے پی آئی اے کے طیارے میں واپس آنے والی خاتون نے دوران پرواز بچے کو جنم دے دیا

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

کراچی (یواین پی )قومی ائیر لائن طیارے میں سعودی عرب سے واپس آنے والی خاتون نے بچے کو جنم د ے دیا ملتان سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون عمرہ کی سعادت حاصل کر کے پی آئی اے کی پرواز پی کے 716کے ذریعے سعودی عرب سے ملتان واپس آرہی تھی کہ راستے میں خاتون کو درد زہ شروع ہو گئی جس پر پرواز کے عملے نے اس کی دیکھ بھال کی اور اس نے دوران پرواز ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کسی خاتون کو حمل ساتویں مہینے میں ہو تو اسے سفر کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن اس خاتون کو پری میچور ڈیلوری ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ کئی ائیر لائنز کی روایت ہے کہ اگر دوران پرواز کوئی خاتون بچے کو جنم دے تو پھر ساری عمر بچہ اس ائیر لائن میں مفت سفر کر سکتا ہے،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے تاہم اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے کہ بچے کو مفت سفر کی سہولت دی جائے یا نہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes