ٹھٹھہ ،زائرین کی کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی کی لاش برآمد 

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمید چنڈ)چھ دن پہلے بوہارہ کے قریب سمندر میں درگاہ پر جانے والے زائرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں پیش آنے حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی کی لاش برآمد کر لی گئی،حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی،حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے سندھ سرکار اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی خبر نہیں لی،تفصیلات کے مطابق چھ دن پہلے بوہارہ شہر کے قریب سمندر میں درگاہ میھنں پٹانی کے میلے پر جاتے ہوئے زائرین کی کشتی سمندر میں الٹنے کے باعث 50سے زائد افراد زخمی جبکے 23افراد جن میں عورتیں،بچے بھی شامل تھے ،سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے تھے ، ڈوبنے والوں میں سے زیادہ کے تعلق کراچی کے علائقے ملیر کے گاوں عسیب جوکھیو سے تھا،جن میں سے تین افراد لاپتہ بتائے گئے تھے جن میں سے دوسرے دن دو کی لاشیں برآمد کرلی گئیں تھیں مگر ایک6 سالہ مہک جوکھیو کی لاش نا مل سکی جسکے بعد گذشتہ دن ایک لاپتہ بچی کی لاش بھی برآمد کرلی گئی جسکے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد26 ہوگئی، اس سلسلے میں فوت ہونے والوں کے گھراوں میں ابھی تک صفِ ماتم لگا ہوا ہے،جبکے دوسری جانب حادثے میں جانحق ہونے والے افراد کے ورثاء کا کہنا ہے کے سندھ حکومت اور ٹھٹھہ کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی بھی مدد فراہم نہیں کی گئی،جبکے سندھ حکومت اس المناک واقعے کو چھ دن گذرنے کے باوجود ورثاء سے کوئی رابطہ نہیں کرسکی ہے ۔
گجو شہر کے قریب آئیل ٹینکربریک فیل ہونیکی وجہ سے کلٹی 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمید چنڈ) گجو شہر کے قریب آئیل ٹینکربریک فیل ہونیکی وجہ سے کلٹی ہوگیا،ٹینکر کا اچانک بریک فیل ہونے کی صورت میں ڈرائیور کی ہوشیاری کے باعث ٹینکر کو شہر میں داخل نا کرتے ہوئے ٹینکر کے کے ڈی اے نالے کے قریب کھڈے میں گرا دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی سے آنے والا آئیل ٹینکر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوگیا جسکی وجہ سے ٹینکر گجو شہر میں داخل ہونے لگا ،ٹینکر میں موجود ڈرائیور زوہیب خان کی چالاکی کے با عث ٹینکر کو گجو شہر سے دور کے ڈی اے نالے کے کھڈے میں گرادیا جس کی وجہ سے ٹینکر میں سے آئیل نکلنے لگا، ڈرائیور نے فوری طور پر اسکی اطلاع نزدیکی تھانے پر دی جسپر تھانے کے عملے نے فوری روڈ کی ایک سائیڈ عام آمد رفت کے لیئے بند کرکے آئیل کو متبادل ٹینکر میں ڈلوانا شروع کردیا، اس سلسلے میں گجو شہر کے مقامی لوگوں نے متاثرہ آئیل ٹینکر کے ڈرائیور کی بروقت حاضر دماغی کو سراہتے ہوئے گجو شہر کو تباہ ہونے سے بچانے پراسے انعامات اور خرچی دی۔
یریگیشن ایمپلائیز یونین کلری بگہاڑ ڈویژن ٹھٹھہ کی جانب سے ملازمین کے مطالبات
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمید چنڈ) ایریگیشن ایمپلائیز یونین کلری بگہاڑ ڈویژن ٹھٹھہ کی جانب سے ملازمین کی جائیز مطالبات ٹائیم اسکیل ،فوتی کوٹہ ،سن کوٹہ،آر بی او ڈی ،ایل بی او ڈی کے کچے ملازمین کو کنفرم کرنے ،ایریگیشن کالونی ،نہروں، شاخوں اور زمینوں پر ناجائیز قبضے خالی کرانے ہائی کوالیفائیڈ پاس ملازمین کو انکریمینٹ دیکر 2001 سے بند کیئے ہوئے موو اوور ز کو بحال کرنے ،مکینیکل ڈویژن کو کاموں کے لیئے بجٹ دینے اور ڈپلومہ پاس ملازمین کو پروموشن دینے کے لیئے دوسرے دن بھی کینجھر جھیل پر صدر خلیل احمد ہلایو ،آصف احمد صدیقی،نظیر احمد جاکھرو، دنی بخش سولنگی، رئیس محمد اکرم خشک ، محمد عرس ببر ،ہاشم شیخ، جمن جانوری کی رہنمائی میں دھرنا دیا گیا ،اس موقعے پرانہوں نے کہا کے ایریگیشن کھاتے کے ملازمین رات دن بندوں پر پڑے رہتے ہیں ،ملازمین کی محنت کی وجہ سے ہی پورا کھاتا چل رہا ہے مگر انہیں کوئی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں اور انکے جائیز مطالبات بھی نہیں حل کیئے جارہے ہیں ، انہوں نے حکومت سندھ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کے ہمارے جائیز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ہم ملازمین میں پھیلا ہو انتشعار ختم کرایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes