حاملہ خواتین کو متلی اور قے کیوں‌ہوتی ہے۔۔؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,061)      No Comments

لندن(یواین پی) حاملہ ہونے پراکثر خواتین کو متلی ہوتی ہے اور قے تک معمول بن جاتی ہے جس پر وہ پریشان رہتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں اس کا ایسافائدہ بتا دیا ہے کہ جن خواتین کی طبیعت خراب نہیں ہو گی وہ پریشان ہوں گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”امید سے ہونے پر خواتین کے جسم میں ہارمونز کی مقدار بہت زیادہ پیداہونے لگتی ہے جس سے انہیں متلی اور قے آنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ ان کے پیٹ میں موجود بچے کو آکسیجن اور نشوونما کے لیے ضروری دیگر اجزاءوافر میسر آ رہے ہیں اور رحم مادر سے فاضل مادوں کا بہتر اخراج ہورہا ہے۔“
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”بنیادی طور پر خواتین کی اس حالت کا ذمہ دار اینڈوکینن نامی ہارمون ہوتا ہے جو دماغ پر اس انداز میں اثرانداز ہوتا ہے کہ وہ متلی محسوس کرنے لگتا ہے اور قے آنی شروع ہو جاتی ہے۔تاہم یہ اس بات کی بھی علامت ہوتی ہے کہ رحم مادر کی طرف خون کا بہاﺅ بہترین ہو رہا ہے جس سے بچے کو آکسیجن اور ضروری غذائی اجزاءبخوبی مل رہے ہیں۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر فلپ لوری کا کہنا تھا کہ ”خواتین کی متلی اور قے وغیرہ کی شکایت حمل کے 16سے 20ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری اس تحقیق سے حاملہ خواتین کو نفسیاتی طور پر کچھ آرام ملے گا۔“

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy