بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 708)      No Comments

سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حاضر سروس بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔  میڈیا کے مطابق ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کر لی۔ 34 سالہ کمار کا تعلق 118 میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمار نے اپنے سر میں دو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج میں اہلکاروں کے خودکشی کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 3 دن میں ایک اہلکار خودکشی کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تے کے دوران تینوں مسلح افواج میں ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes