سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے پر مسترد کردی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت اعظمیٰ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔
سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم نہ ہو حدیبیہ ریفرنس کی تحقیقات نہیں ہوسکتی ،اس لئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ریفرنس کھولنے کی اجازت دی جائے۔۔جسٹس مشیر عالم نے نیب کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپیل دائر کرنے میں تاخیر پر عدالت کو مطمئن کریں، ہم ریفرنس نہیں اپیل سن رہے ہیں، تاخیر کی رکاوٹ دور کریں پھر کیس بھی سنیں گے۔معزز جج کا کہنا تھا کہ 2014میں لاہور ہائیکورٹ نے ریفرنس ختم کیا تھا اور نیب کی دوبارہ اپیل بھی مسترد کردی تھی ،ان چار سالوں میں نیب نے اپیل کیوں نہیں کی؟۔نیب پراسیکیوشن اس سوال پر عدالت کو قائل نہیں کر سکی اور عدالت نے درخواست زائد المدت قرار دے دیا ۔اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے مختصر حکم سناتے ہوئے حدیبیہ پیپرز ملز کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کو مسترد کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes