سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 706)      No Comments

لاہور (یواین پی ) ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔جبکہ مختلف سیمینارز اور تقریبات میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء صبح کے نو بجے خون ناحق بہانے کے عادی دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 130 معصوم بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کر کے پوری قوم کو خو ن کے آنسو بہانے پر مجبور کردیا تھا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے والدین کواپنے پیاروں کا غم آج بھی کھوکھلا کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog