فیض آباد دھرنا آپریشن کی ناکامی، سنسنی خیز انکشافات

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) فیض آباد کے مقام پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی ناکامی کے حوالے سے تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے حکم پر دھرنا آپریشن میں ناکامی کے حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئیں ہیں کہ عین اس وقت جب راول ڈیم چوک کی طرف سے ایس ایس پی رینک کے افسر کیپٹن (ر) الیاس آئی جے پی روڈ سے ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے سے ایس پی رورل ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر جبکہ جناح ایونیو سے ایس پی لیاقت نیازی کمانڈ کرتے ہوئے سٹیج کے قریب پہنچ گئے تھے ایف سی کے اے ڈی او ذوالفقار نے سیٹی بجائی تو ایس پی ایف سی کے اے ڈی او بھی ان کے منہ کی طرف دیکھتے رہ گئے اور ایف سی کے تمام جوانوں جن کو سیٹی کے ذریعے ذوالفقار اے ڈی او کمانڈ کر رہے تھے نے پوزیشنز چھوڑ دیں اور تمام جوان ذوالفقار کے ارد گرد اکٹھا ہونا شروع ہو گئے ایف سی کے جوانوں نے اپنی پوزیشن پر واپس آنے کے اشارے کے بعد پولیس کے افسران اور اہلکار جو کہ بلکہ سٹیج قریب پہنچ چکے تھے نے پیچھے کی جانب دوڑ لگا دی جس کے بعد فورسز کا مورال کم ہوا اور دوبارہ آگے کی جانب پیش قدمی نہ کر سکے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں دھرنا آپریشن کی ناکامی کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں ایف سی کے ذوالفقار کی سیٹھی کے گرد تمام تر تفتیش گھوم رہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے آپریشن کی انکوائری کو سپرد خانے کی نظر کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے واضح رہے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم میں فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کا دھرنا جو کہ کئی روز جاری رہا بعد ازاں وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر فیض آباد کے مقام کو خالی کروانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد ملک بھر میں نہ صرف احتجاج شروع کر دیئے گئے بلکہ وفاقی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالے سے کئی بار انتظامیہ اور پولیس کے افسران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دھرنا آپریشن میں ناکامی اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات پر بات کرنے سے گریز کیا گیا بعد ازاں ترجمان وزارت یاسر شکیل سے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes