ایم کیو ایم پاکستان سے نہ پہلے اتحاد ہوا، نہ آئندہ ہو گا: مصطفیٰ کمال

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے نہ پہلے اتحاد ہوا تھا اور نہ آئندہ کبھی ہو گا، پی ایس پی انتخابات سے قبل کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے ہی پی ایس پی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اب چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے بھی ایسے کسی امکان کو مسترد کر دیا ہے، کہتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان سے نہ پہلے اتحاد ہوا تھا نہ آئندہ کبھی ہو گا۔لیاقت آباد آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ ضرور بنانا چاہتے ہیں لیکن انتخابات سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ایس پی کہتے ہیں کہ 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں ہونے والے جلسے میں اہم فیصلے کرنے ہیں، کراچی کے ان نگہبانوں کو تبدیل کرنا ہے جنہوں نے اس شہر کو صرف لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog