عوامی تحریک کی اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 28 کی بجائے 30 دسمبر کو ہوگی

Published on December 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

لاہور (یواین پی) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کمیشن رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بلائی گئی عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر قائم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے اور مشاورت کیلئے 28 دسمبر کو اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 28 دسمبر کو ہونے والی اے پی سی اب 30 دسمبر کو ہوگی جس میں مسلم لیگ ن کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی اے پی سی میں شرکت کیلئے مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog