وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کا طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ، رپورٹ مرتب کر لی

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈ لوانے کا فیصلہ کر لیااور اس حوالے سے سربراہ عوامی تحریک کےخلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی پر رپورٹ مرتب کر لی ،ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کے حکومت مخالف محاذ کے بعد ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کرلیا،میڈیا رپورٹس کیخلاف سربراہ عوامی تحریک کیخلاف 5 مقدمات درج ہیں جن میں 3 مقدمات انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہیں جبکہ اے ٹی سی طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں،تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات پر عمران عمران خان بھی ضمانت کرا چکے ہیں، لیکن سربراہ عوامی تحریک نے تاحال ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题