کھوئی رٹہ (یو این پی )بجلی ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں کنکشن منقطع،سروس تاریں ضبط کر لی،مزید صارفین نادہندگان کو 27دسمبر کی ڈیڈ لائن،بقایات جات جمع نہ کروانے والے صارفین کو عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ برقیات محمد اشرف خان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب مہتمم برقیات کھوئی رٹہ سب ڈویژن ون افتخار اشرف ، نائب مہتمم برقیات سب ڈویژن ٹو یاسر علی خان نے سب اسٹیشن انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو صارفین 27دسمبر تک بل بجلی جمع نہیں کراتے ان کے کنکشن منقطع سروس تار یں ضبط کرتے ہوئے کیس مرتب کرتے عدالت میں بھیجیں ادھر کھوئیر ٹہ ہیڈ کواٹر کے سب انجینئر امجد رحیم نے مختلف ایریا جات میں کھلبلی مچا دی ہمراہ سٹاف جن میں محمد حنیف، تاشفین احمد، محمد اقبال، محمد نجیب، محمد افتخار، محمد ریاست، فضل حسین ، اسد علی ، کامران علی نے ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 465کنکشن منقطع کر دئیے اور صارفین کی دفتر میں لائنیں لگا دیں جن صارفین نے محکمہ سے تعاون کرتے بل جمع کروائے ان کی کنکشن امجد رحیم نے فل الفور بحال بھی کروا دئیے کیوں کہ جب صارفین محکمہ ملازمین بھی لوگوں کو ریلیف پہنچاتے ہیں صارفین کو ہدایات کی جاتی ہے 27دسمبر تک اپنے اپنے ذمہ بقایات جات ہیں 27دسمبر تک جمع کروائیں بصورت دیگر ہدایات میں دی گئی میں کہاہے کہ جو بل بجلی جمع نہیں کرواتے ان کے کیس مرتب کرتے ہوئے عدالت میں بھیجے جائیں ۔ اگر صارفین محکمہ کے ملازمین سے اچھا برتاؤ کرتے ہیں تو محکمہ ملازمین بھی ان کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرتے ہیں