پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے،سہ فریقی مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، خواجہ آصف

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتاہے اورسہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے چینی اقدامات کاخیرمقدم کرتے ہیں،مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے،بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے افغانستان میں پرامن صورتحال کاخواہش مند ہے ،وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک صدر شی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،سی پیک کی کامیابی سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme