تعلیمی میدان میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کا کردار قابل ستائش ہے۔پاکستان کے ہر شعبے میں یہاں کے طلبہ نے اپنا لوہا منوایا۔وزیر اعظم شاہد عباسی

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

حسن ابدال(یواین پی)تعلیمی میدان میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کا کردار قابل ستائش ہے۔پاکستان کے ہر شعبے میں یہاں کے طلبہ نے اپنا لوہا منوایا۔حکومتی سطح پر کالج کی توسیع منصوبوں میں بھر پور مدد کی جائے گی۔کالج کے اساتذہ کی محنت کو دیکھتے ہوئے دو ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیڈٹ کالج حسن ابدال خصوصی ہیلی کاپٹر پر پہنچے تو پرنسپل میجر جنرل (ر) نجیب طارق نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ ان کا بھرپور استقبال کیا۔تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ۔وزیر دفاع خرم دستگیر۔سردار محمد یوسف وزیر مذہبی امور۔حفیظ الرحمن وزیر گلگت۔نوابزادہ چوہدری شیر علی وزیر معدنیات پنجاب۔امیر مقام سمیت سیاسی و عسکری شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پرنسپل میجر جنرل نجیب طارق نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کالج کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل طلباء نے زندگی کے ہر شعبے میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کالج میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے ۔حکومت کی جانب سے کالج کے ساتھ کیا جانے والا تعاون قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا ۔نادرن ایریا اور بلوچستان کے طلباء کو ترجیح بنیادوں پر تعلیم کا موقع فراہم کیاجاتا ہے تا کہ ان علاقوں سے محرومیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کیڈٹ کالج کے طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں کالج نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کالج کی توسیع منصوبے کے لیے تمام اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا اور اساتذہ کی محنت کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے دو ماہ کی اضافی تنخواہ کا بھی اعلان کیا۔ کیڈٹ کالج پہنچنے پر انہیں کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور طلباء نے گھڑ سواری۔پی ٹی شو ۔جمناسٹک اور مارچ پاسٹ کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں شیلڈز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔چمپیئن ٹرافی لیاقت ونگ کے کیڈٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme