گلشن اقبال لیمو گوٹھ میں واقع نالے پر غیر قانونی تعمیرات ،حکومت سندھ اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری
Published on December 29, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 260) No Comments
کراچی(یوا ین پی)سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال لیمو گوٹھ میں واقع نالے پر قائم غیر قانونی تعمیرات سے متعلق دائر درخواست پر حکومت سندھ ایس پی ملیر سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں قبروں سے میتیں نکال کر وہاں بھی تعمیرات کی گئیں ،ہماری ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں،جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال لیمو گوٹھ میں واقع نالے پر قائم غیر قانونی تعمیرات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نالے پر قائم غیر قانونی تعمیرات سے نکاسی آپ کا پورا نظام مفلوج ہو رہا ہے ۔ غیر قانونی تعمیرات کوئی ہٹانے کو تیار نہیں ۔ عدالت نے درخواست پر ریمارکس دیئے کہ شہر میں قبروں سے میتیں نکال کر وہاں بھی تعمیرات کی گئیں اور یہ اس شہر میں عرصے سے ہوتا آ رہا ہے ۔ ہماری ہمدردیاں کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں ۔ عدالت نے دائر درخواست پر سندھ حکومت ، ایس ایس پی ملیر ، گوٹھ کے مکین حمیدہ بلوچ و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 102
Related
WordPress Blog