اتصالات کمپنی کا پی ٹی سی ایل کی رقم ادا کرنے پر اصولی اتفاق

Published on December 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 884)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)  حکومت پاکستان اور دبئی کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کے مابین پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے عوض ادائیگی کے حوالے سے دس سال سے زائد عرصے سے جاری تنازعے پر اہم پیش رفت۔ کمپنی نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی روکی ہوئی اسی کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اور اتصالات کمپنی کی ٹیم کے درمیان اہم ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ حکومتی ٹیم میں سیکرٹری خزانہ۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن اورسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران حکومتی ٹیم نے واضح الفاظ میں بتادیا کہ پی ٹی سی ایل کی پینتیس سو میں تینتیس پراپرٹیز اتصالات کے حوالے نہیں کی جا سکتیں۔ جس پر اتصالات کمپنی نے دس سال سے زائد عرصے سے روکے ہوئے اسی کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر اصولی اتفاق کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ان جائیدادوں کی ادائیگی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جو ان کے سپرد کی جا چکی ہیں اور ان تینتیس جائیدادوں کی رقم منہا کر دی جائے گی جو ان کو معاہدے کے تحت سپرد نہیں کی جا سکیں۔ ٹیم نے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ان جائیدادوں کی مارکیٹ ویلیو منہا کر کے باقی رقم ادا کر دی جائے گی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی گئی تھی تاہم اتصالات کمپنی کو معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل کی تمام پراپرٹریز سپرد نہیں کیا جا سکا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes