تہران (یواین پی) ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں ، مظاہروں کا سلسلہ کئی شہروں تک پھیل چکا ہے جبکہ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، دورود شہر میں پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یہ 2009 میں ہونے والے مظاہروں کے بعد اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دورود شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔