تھر (یواین پی)متحدہ عرب امارات سے شاہی مہمان نایاب پرندوں کے شکار کے لیے سندھ کے ضلع تھر پہنچ گئے۔تاہم ضلعی گیم افسر (ڈی جی او) اشفاق میمن نے کہا کہ اماراتی سیاستدان اور شاہی خاندان کے فرد محمد بن خلیفہ المکتوم سرکاری اجازت حاصل کیے بغیر شکار کے لیے پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اماراتی شاہی خاندان کے وفد کے جہاز نے بدین کے چنری ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہاں سے وفد تھر پہنچا اور ڈیپلو کے قریب جٹ ترائی گاں میں کیمپ لگایا۔