ڈی آئی خان ،گناکی سپلائی بند ہونے پر ڈیرہ بھکر روڈ کو بلاک کرنے کے الزام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published on January 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان ( چیف رپورٹر)یونیورسٹی پولیس نے گناکی سپلائی بند ہونے پر ڈیرہ بھکر روڈ کو بلاک کرنے کے الزام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب سے گنے کی سپلائی پر پابندی عائد ہونے پر ڈیرہ دریا خان پل پر گنے کی ٹرالیوں کو روک لیا گیا جس سے وہاں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈیرہ کی شوگر ملوں کو سپلائی بند ہونے پر پنجاب کے کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیرہ دریا خان پل کے شرقی کنارے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیرہ بھکر روڈ کو سہ پہردو بجے سے شام پانچ بجے تک بلاک کردیا جس سے دونوں جانب کی ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔یونیورسٹی پولیس نے ڈیرہ بھکر روڈ کو بلاک کرنے ،آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے پر پنجاب کے زمینداروں ملک ظفر ،نعیم اقبال ڈھانڈلہ ساکنان بھکر ،اللہ ڈتہ بلوچ سکنہ نوتک ،حاجی ارشاد ٹھیکیدار سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات اے 341.153.124ااے148.149 ت پ درج کرلیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题