آرمی چیف کی زیر صدار ت کور کمانڈر کانفرنس ،جیو اسٹریٹجک اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے غور

Published on January 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں خطے کی موجودہ صورت حال، جیو اسٹریٹجک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان  کا  تفصیلی جائزہ لیا گیا ،کور کمانڈرز کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہونا ہے ،اس سے قبل ہی پاک فوج نے مشاورت اور حکمت عملی طے کرنے کے لئے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی گئی ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام کے مطابق امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی  ۔کور کمانڈرز کانفرنس میں  آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سمیت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی اور دیگر  معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری بھی ہنگامی طور پر پاکستان پہنچ چکے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog