ٹرمپ کے بیان پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائے، خورشید شاہ

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائے، امریکا نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو اسے منہ توڑ جواب دینا ہوگا، عمران خان نجومیوں پر چلتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خور شید شاہ نے کہا کہ ٹرمپ کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیے، یہ کسی پارٹی یا فرد کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے، جہاں پاکستان کا مسئلہ ہو ہمیں کوئی سیاست نہیں کرنی، تمام سیاست ایک طرف، ملک کے لیے ہم متحد ہیں، پوری قوم کومل کرفیصلہ کرنے کی ضروت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے اثرات آج بھی ہیں،نائن الیون کے بعدمشرف نے امریکاسے تعاون کیا،اگرسرجیکل اسٹرائیک ہوتومنہ توڑجواب دیناچاہیے۔ خورشیدشاہ نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نجومیوں پر چلتے ہیں،اس پرکیابات کروں،میں چیلنج کرتاہوں عمران خان میرے خلاف ایک ثبوت سامنے لے آئیں،ان کا کہناتھا کہ عمران پارلیمنٹ سے نفرت کرتے ہیں،ثبوت کسی اورجگہ لے آئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes