جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ تارو کونونے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔جاپانی وزیر خارجہ کو انسداد دہشتگردی کی جنگ اور علاقائی استحکام کیلئے جاری پاکستان کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون بالخصوص انسداد دہشتگردی میں تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ جاپان پاکستان میں ٹی ڈی پیز کی بحالی اور بارڈر سکیورٹی کیلئے جدید ترین آلات کی شکل میں پاکستان کے ساتھ پہلے ہی تعاون کر رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کرنے ، خطے کے امن اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہنے پر جاپانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes