سمائل فار لائف ویلفیئر فانڈؤیشن کی پہلی سالگرہ 27جنوری کو منائی جائے گی۔عامر سمیع خان

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

عارف لوہار، شیر میانداد ، گلوکارہ حوریہ خان ، حنا ملک ، کامیڈین غفار لہری ، عامر سمیع خان اور دیگر فنکار پرفارمنس کریں گے
لاہور( یواین پی) معروف گلوکار اور سمائل فار لائف ویلفیئرفانڈؤیشن کے صدر عامر سمیع خان نے بتایا کہ سمائل فار لائف ویلفیئر فانڈؤیشن کی پہلی سالگرہ انشاء اللہ 27 جنوری کو الحمرا ہال 2میں بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی جس میں اسپیشل بچے خصوصی طور پر شریک ہوں گے اس کے علاوہ سماجی و فلاحی لوگوں کیساتھ ساتھ ٹی وی اور فلم کے لوگ بھی شرکت کریں گے ۔پروگرام میں نامور گلوکار عارف لوہار، شیر میانداد ، گلوکارہ حوریہ خان ، حنا ملک ، کامیڈین غفار لہری ، عامر سمیع خان اور دیگر فنکار پرفارمنس کریں گے اس شو کو آر جے سمرین علی ہوسٹ کریں گی،پروگرام کے آخر میں ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题