سابق امریکی وزیر خارجہ اور سفیر نے بھی پاکستان کی حمایت کر دی

Published on January 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

نیویارک (یو این پی) سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ اور سفیر ریان سی کروکر نے پاکستان کی حمایت کر دی جبکہ سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ نے پاکستان، فلسطین اور تارکین وطن سے متعلق امریکی صدرکی پالیسی کو مسترد کیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اسلام آباد میں امریکا کے سابق سفیر ریان سی کروکر نے امریکی ریڈیو کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ٹرمپ انتظامیہ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن وہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف اور تحفظات سمجھ نہیں پائے ہیں۔ امریکی صدر کی ٹوئٹ پر اسلام آباد کا سخت ردعمل ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہئے تھا۔ امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔اسلام آباد دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کر رہا۔ امریکی فوج کو پاکستان کے ایسے عمل کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy