ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان

Published on January 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 829)      No Comments

لاہور (یواین پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز استور میں منفی10،سکردو،گوپس،کلام منفی 08، ہنزہ، بگروٹ،کوئٹہ،زیارت، دیرمنفی 06، گلگت، قلات منفی05، راولاکوٹ،پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy