اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت نہ کرے ملک اس چیز کا متحمل نہیں ہے یارکموکا

Published on January 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

\"kamoka
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت نہ کرے ملک اس چیز کا متحمل نہیں ہے لیکن اپوزیشن کو پالیسی پر تنقید کا حق ہے مگر عوام میں مایوسی نہ پھیلائے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت بھاگ رہی ہے اپوزیشن کی مایو س کن بات کے بعد اس حقیقت سے تعلق نہیں ہے یہ قرین قیاس نہیں ہے بلدیاتی الیکشن میں ہمیشہ حکومت جیتتی ہے لہذا حکومت کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے انشا ء اللہ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور آئین کے مطابق مردم شماری کے بعد ہوں گے کیونکہ مردم شماری آئینی تقاضا ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے پالیسی بنانے اور حقیقی عوامی رائے دہی کے لیے مردم شماری ناگزیر ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر تنقید اور مایوسی پھیلاتی ہے مگر سندھ میں پی پی پی اور خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں اور انہوں نے خود الیکشن نہیں کرائے اور اب ان دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کی اس دوہری پالیسی سے عوام بھی آشنا ہو چکے ہیں اپوزیشن کو حقیقت کے مطابق بیان بازی کرنی چاہیے اور زمینی حقائق اپوزیشن کے بیانات کے بر عکس ہیں مردم شماری کے بعد ہونے والے الیکشن پر پوری قوم متفق ہے اور اس آئینی تقاضے کو پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں نظر انداز کیا مگر ہماری حکومت آئین پر عمل کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy