ٹھٹھہ کے اکثر اسکول میں بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر

Published on January 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے اکثر اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں ،سماجی حلقوں نے تعلیم کی تباہی ہونے پرسخت احتجاج کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق تعلقہ ٹھٹھہ کے مختلف یوسیز چھتوچنڈ،سونڈا، چلیا فقیر جو گوٹھ اور دیگر یونین کونسلوں کی اکثر پرائیمری اسکولوں کی عمارتیں زبوں حالی کا شکار ہوگئی ہیں ، جبکے فرنیچر کی کمی ، طلبات و اساتذہ کے لیے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت اساتذہ کی کمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں سخت متاثر ہو نے لگی ہیں ،ٹھٹھہ ضلع کے کوہستانی یوسیز جھمپیر ،جھنگشاہی ،جھرک ،اونگر،جنگری کے اکثر اسکولوں کی عمارتیں بھی زبون حالی کا شکار ہوگئی ہیں،پرائیمری اسکول امید علی منگسی، احمد علی جاکھرو،لیموں دفرانی،علی نوز جوکھیو،گوٹھ عارب خاصخیلی ،کمال جاکھرو،لیموں بروہی اور دیگر اسکولوں میں فرنیچر نہ ہونے اور ان اسکولوں کی عمارتوں کی زبون حالی کے باعث شروع ہونے والا اسکولوں کا مرمتی کام ٹھیکیدارآدھے میں چھوڑ کر غائیب ہوگئے ہیں جسکے باعث مذکورہ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں سخت متاثر ہونے لگیں ہیں ،اس سلسلے میں سماجی رہنماہ ابراہیم ہیجب،عمران جوکھیو اور دیگر نے مکلی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کے صرف ٹھٹھہ تعلقہ میں بنیادہ سہولیات کی کمی کے باعث 50 سیکرواسکولیں بند پڑی ہوئی ہیں ،اور محکمہ تعلیم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکے کوہستانی اور ساحیلی پٹی کے اسکولوں کی حالات بہت خراب ہیں، انہوں نے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کے محکم تعلیم کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی پالیسی سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوسکا ہے بلکے مزید نقصان ہوا ہے ، جس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ علائقے کے منتخب نمائندے بھی زمیدار ہیں ، انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کے تعلیمی بہتری اور متاثرہ اسکولوں کی بحالی اور آدھے میں رکا ہو تعمیراتی کام مکمل کرائے جائیں بدیگر صورت سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کے خلاف تحریک شروع کی جائیگی۔
سماجی ستھ ٹھٹھہ اور سول سوسائیٹی کی جانب سے مکلی میں تعلیمی جاگرتا ریلی کا انعقاد
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سماجی ستھ ٹھٹھہ اور سول سوسائیٹی کی جانب سے مکلی میں تعلیمی جاگرتا ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی اکبر دلوانی، کامریڈ گل محمد خشک،گل بی بی شاہ ، اعجاز واریو،حبیب اللہ رانٹھو، ہریش کمار،محمد علی خٹک، ریاض جیلانی اور دیگر کی سربراہی میں پبلک پارک مکلی سے ہوتی ہوئی پریس کلب مکلی پر اختتام پذیر ہوئی جس میں شرکاء نے تعلیم کی بہتری کے لیے حکومت سندھ کو بہتر اقدام اٹھانے،بند اسکولوں کو کھلوانے اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے جائیز مطالبات حل کرکے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے مزید کا کے تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ریاست کی ذمیداری بنتی ہے کے وہ کوہستانی اور ساحیلی علائقوں میں تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
سول اسپتال مکلی کی ناقص کارکردگی ،ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی خلاف سماجی رہنماہ پرویز عباسی کا مکلی پریس کلب پر سخت احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سول اسپتال مکلی کی ناقص کارکردگی ،ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی خلاف سماجی رہنماہ پرویز عباسی کا مکلی پریس کلب پر سخت احتجاج، تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی میں مسلسل ادویات اور ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے ٹھٹھہ کے سماجی رہنماہ پرویز عباسی نے مکلی پریس کلب کے آگے سخت احتجاج کیا، اس موقعے پر پرویز عباسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوکے کہا کے سول اسپتال مکلی کا نظام مرف این جی او کے پاس ہونے کے باوجود اسپتال کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے اور بھی خراب ہوگئی ہے،سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تھرمامیٹر اور بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے کوئی بھی آلہ موجود نہیں ہے ،سول اسپتال میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے،اس نے مزید کہا کے مرف این جی او مکمل طور پر اسپتال کا انتظام چلانے میں ناکام ہوچکی ہے ،اس نے حکومت سندھ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر سول اسپتال کے انتظامات مرف این جی او سے واپس لے لیئے جائیں اور مرف این جی او اور اسپتال میں کرپشن کرنے والے عملے کے اوپر قانونی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题