ثناءاللہ زہری کے استعفے کے بعد بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) بلوچستان حکومت کے سیاسی بحران پر صوبے کے وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب ثناءاللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے صالح بھوتانی، سرفراز بگٹی اور چنگیز مری وزیراعلیٰ بلوچستان کے متوقع امیدوار ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صالح محمد بھوتانی مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق صالح محمد بھوتانی کے نیا وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کے قوی امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی لیکن اس سے قبل انہیں مستعفی ہونے کے مشورے دئیے گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز نواب ثناءاللہ زہری سے ملاقات کی تھی اور انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme