عاشق حسین گوپانگ بھی پارٹی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور چئیرمن سب کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) عاشق حسین گوپانگ بھی پارٹی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے ہیں، کہتے ہیں مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے، نواز شریف کی مجیب الرحمٰن بننے کی خواہش ن لیگ کے لئے خودکش حملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سنئیر رہنماء ظفر علی شاہ کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما عاشق حسین گوپانگ نے بھی پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔ عاشق حسین گوپانگ نے پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا، مسلم لیگی رہنما کی طرف سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی۔ لگتا ہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کو اپنا ہم نوا بنا لیا ہے۔ عاشق گوپانگ نے کہا یہ بانیہ کسی بھی حب وطن پاکستانی کے لئے قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کے بیان کے اثرات بھی قائد ایم کیو ایم کے بیان سے کسی طرح کم نہیں ہوں گے۔ مجیب الرحمٰن بننے کی خواہش ن لیگ کے لئے خودکش حملہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog