قصو ر کی زینب کا آرمی انکل سے چُپ سوال

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

کراچی( یو این پی)قصور کی زینب کے قاتل کو انجام دینے کے سلسلے میں جہاں پاکستان بھر میں مظاہرے، ریلیاں، الیکٹرانک میڈیا سمیت پرنٹ میڈیا میں جس طرح سے حکومت سے احتجاج کیا جا رہا ہے وہاں سوشل میڈیا بھی پیچھے نہیں ہر کوئی اپنے انداز سے اس واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کر رہا ہے وہیں ایک جانب کراچی کے رہائشی نے بھی زینب کی جانب سے اپنی مثبت سوچ کی عکاسی کی اور انہیں اپنے لفظوں میں ڈھال کر زینب کی چپ زبان سے ایک سوال آرمی انکل سے کیا جو کچھ اس طرح کا ہے ’’ معصوم، پیاری سی لیے صورت،مسکراہٹ سجائے،من موہنی سی زینب، اُمید کی آشا لیے،اُس نے ضبط کیے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ دوسرے جہاں سے ضرور یہ سوال کیا ہوگا آرمی انکل! میرا قصور کیا’’ لڑکی‘‘ کاہونا تھا؟ میں…. بھی آپ کی… ننھی سی گڑیا جیسی ہوں ناں! بالکل ایسی جسے آپ گود میں لیے پھرتے ہونگے آپ مددکریں گے نہ ’’ہماری‘‘؟ تاکہ میری جیسی دوسری سہیلیاں بھی…. اس …’’ جنگل‘‘ کے ’’وحشی جنگلیوں‘‘ سے’’ بچ ‘‘جائیں!! پھرمیں سُکون سے سو سکوں گی ٹھنڈی ٹھنڈی زمین پر،وعدہ آرمی انکل! پکا وعدہ نہ‘‘ اس تحریرکو پڑھنے کے بعدپڑھنے والوں کے لیے ایک سوال ضرور چھوڑ دیا ہے کہ آیا وہ قاتل پکڑا جائے گا کہ نہیں؟۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes