وہ14 جنوری 1931 کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ جبکہ احمد فراز ان کا تخلص تھا
لاہور(یواین پی) اردو ادب کے منفر د شاعر احمد فراز کا 87واں یوم پیدائش آج 14جنوری بروز اتوار کو منایا جائے گا ۔ وہ14 جنوری 1931 کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ جبکہ احمد فراز ان کا تخلص تھا احمدفرازکے مجموعہ کلام میں تنہاتنہا ،درد آشوب ،بے آواز گلی کوچوں میں ،پس انداز موسم جیسی خوبصورت کتب کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ ،اباسین ایوارڈ ،ہلال امتیاز اور بہت سے غیر ملکی ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیاتھا۔احمدفرار کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں ان کے مداح سالگرہ کے کیک کاٹیں گے احمدفرز گردوں کی بیماری کے باعث 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔