ماحولیاتی آلودگی وپانی فراہمی کیس،چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق جج امیر ہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا

Published on January 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 792)      No Comments

کراچی (یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی فراہمی کیس میں سپریم کورٹ کے سابق جج امیرہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقررکردیا اور انہیں سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات تفویض کر دیے ۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ وہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کا سن کر مایوس کیوں ہو گئے؟۔بھرپور کارروائی کیلئے ہانی صاحب کو مکمل اختیار دیں گے ،ہم غیر معمولی کام کر رہے ہیں رات 12 بجے تک بھی عدالت لگائیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بچپن میں جب شرارت کرتے تھے تو نانی کہتی تھی کہ بھبھوا آجائے گا، جسٹس ثاقب نثار کی اس بات پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرے ججز رات کو بھی بیٹھ سکتے ہیں،یہ لوگ مجھے اچھا کھانا بھی کھلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبوں میں بجلی کا تعطل نہیں ہونا چاہئے،چیف سیکرٹری صاحب !ہم آپ کی مدد کیلئے آئے ہیں،اگرآپ کو فنڈ نہیں ملتا تو سوچ کر آیا ہوں اپنی تین ماہ کی تنخواہ دوں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم کام نہیں رکنے دیں گے لوگوں کا مسئلہ حل کریں گے ،آپ کو دوسروں سے بھی چندہ کر لیں گے ،ان کا کہناتھا کہ سمجھوںگا سندھ حکومت رقم دینے کے قابل نہیں تو یہ بھی کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog