وطن عزیز پولیو فری بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے صائمہ احد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on January 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 851)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک خطہ بنانے کے لئے جو مشترکہ کاوشیں کی گئی ہیں ان کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں اور وطن عزیز پولیو فری بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے محکمہ صحت ،بچوں کے والدین ،اساتذہ کرام ،این جی اوز اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ اپنی کاوشیں اسی محنت ،لگن اور ثابت قدمی سے جاری رکھیں تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا ۔پولیو کے تدارک کے لئے بھر پور آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سرکاری محکمے مربوط ربط و رابطہ کو مزید بہتر بنائیں اور دور دراز دیہات ،دریائی علاقوں ،خانہ بدوشوں کی آبادیوں ،بھٹہ مزدوروں کی بستیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک ،اے سی ایچ آر خالد عمر قریشی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسلم قائم خانی ،ایم ایس ساؤتھ سٹی خالد محمود سمیت ممبران انسداد پولیو کمیٹی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے محکمہ صحت کے افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ والدین خصوصاََ ماؤں کو حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق آگاہی دیں بچوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے سے متعلق بتائیں بچوں کو بار بار ہاتھ دھونے ،گھر کی بنی ہوئی اشیاء کے استعمال اور بازاری کھانوں سے اجتناب سے متعلق لوگوں کو بتائیں ۔بعد ازاں انہوں نے پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے بھی پلا ئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题