ہیلری کلنٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں جب کہ انہیں نسل پرست قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8 سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes