سانحہ قصور کا الزام عمران خان پر لگانے والی عائشہ گلالئی کو عوام نے دھو ڈالا۔۔۔شرمناک بات کہہ دی

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

پشاور(یواین پی)قصور واقعے پر عائشہ گلا لئی کا عمران خان کو نشانہ بنانا عوام نے رد کر دیا۔ عائشہ گلا لئی عمران خان سےسیاسی نہیں بلکہ ذاتی عناد رکھتی ہیں،یہ بے ہودہ باتیں ہیں،عوام نے عائشہ گلالئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلیعائشہ گلا لئی نے قصور واقعے پر بھی عمران خان کو نہ بخشا انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قصور جیسے واقعات سیاستدانوں کی بد کرداری کا نتیجہ ہیں۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کا تنا قد نہیں کہ میں انکے بیانات پر تبصرہ کروں اور نہ انکی اتنی حیثیت ہے۔دوسری جانب عوام نے بھی عائشہ گلا لئی کے بیانات کو رد کر دیا ۔اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی عمران خان سےسیاسی نہیں بلکہ ذاتی عناد رکھتی ہیں۔ان کے بیانات عقل سے فارغ ہیں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں حکومت شہباز شریف کی ہے ایسے میں عمران خان کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ایک شہری نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عائشہ گلا لئی بک گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes