سیاسی بحران کے پیش نظر گنی بساؤ کے وزیر اعظم مستعفی

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

بساؤ (یواین پی) مغربی افریقی ملک گنی بسا کے وزیراعظم امرا سی سوکو ایمبالو نے اپنے منصب سے استعفی دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمبالونے کہاکہ انہوں نے ملک میں پیدا سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے استعفی دیا ہے۔ اس غریب افریقی ملک میں اگست سن 2015 میں سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہوا تھا جب صدر خوسے ماریو واز نے اس وقت کے وزیراعظم ڈومینگوس پریرا کو برخاست کر دیا تھا۔ امرا سی سوکو ایمبالو دسمبر سن 2016 سے وزیراعظم چلے آ رہے تھے۔ صدارتی دفتر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy