لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ کے سرحدی گاؤں جنجوٹ بہادر سیری پر انڈین آرمی کی ایک مرتب پھر بلا اشتعال فائرنگ

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی ) انڈین آرمی اپنی بزدلانہ حرکتوں سے باز نہ آئی ، لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ کے سرحدی گاؤں جنجوٹ بہادر سیری پر انڈین آرمی کی ایک مرتب پھر بلا اشتعال فائرنگ، 13سالہ لڑکی شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ریفر، پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق بزدل انڈین آرمی نے لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں جنجوٹ بہادر سیری پر بلا اشتعال فائرنگ کی فائرنگ سے 13سالہ رضوہ دختر محمد جاوید قوم جاٹ ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی زخمی لڑکی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں سے ابتدائی ططی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes