بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھاسکے:مولانا فضل الرحمان

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

پشاور(یوا ین پی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا ہے کہ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھاسکے ،وہ جانتا ہے ہمارے ساتھ جنگ میں زیادہ نقصان اسی کاہوگا،پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور پوری قوم کو ملک کی دفاع پر اعتماد ہے۔اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ کشمیر کی کوئی نسل اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئی ،دنیا کی کسی بھی تحریک میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن تحریک کا اختتام منزل پر پہنچ پر ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراورایل او سی پر بھارتی فائرنگ کیخلاف پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ مشاورت کررہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر کیسے اٹھایا جائے اس معاملے کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے،مسئلہ کشمیر پرپارلیمنٹ کومتحرک اورحکومت کی متوجہ کرنیکی تجاویزکاخیرمقدم کرتے ہیں.مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ وزارت خارجہ اورکشمیر کمیٹی کومتحرک کرنے کی تجاویز کاخیر مقدم کرتے ہیں،ٹیلی فون پرمیر واعظ عمر فاروق سے بات ہوئی انہیں ملاقات سیمتعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،میرواعظ نیاس ملاقات اورمشاورت کوسراہا ہیپاکستانی قوم اور کشمیری قوم ایک صف پر ہیں پاکستانی اور کشمیریوں کے مشترکہ تھنک ٹینک کی تجویز دی ہے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو آئند ہ انتخابات میں منشور کا حصہ بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes