اوکاڑہ ،بھائی کا خون سفید ہوگیا اپنا قرض اتارنے کے لئے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا

Published on January 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)بھائی کا خون سفید ہوگیا اپنا قرض اتارنے کے لئے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا او ر ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچاناچاہاموقع واردات پرہی پولیس کوشک گزراگرفتار ی پر بھائی نے اپنے کئے کوتسلیم کر لیا چند دن میں ہی ملزم کی گرفتاری اور بروقت کارروائی پر ایس ڈی پی او کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے آج ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نعیم جاوید ملٹری فارم ہیڈ کوارٹر میں ملازمت کرتا ہے اس نے کمیٹی سسٹم شروع کیا ہوا تھا جس کو وہ روٹین کے مطابق نہ چلاسکا اور سات آٹھ لاکھ روپے کامقروض ہوگیا اس کا بھائی آصف رضا ڈیری فارم میں ملازم تھا اپنا قرض ادا کرنے کے لئے نعیم نے منصوبہ بنایا کہ اپنے ہی آصف رضا بھائی کو قتل کردے اور سرکاری طور پرجو رقم وصول ہو اس سے اپنا قرض اتار لے اپنے منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کے لئے اس نے اپنے بھائی کو کہاکہ اس کی طبیعت خراب ہے اسے ڈاکٹر کے پا س لے جائے کسے معلوم تھا کہ اس کے بھائی کی طبعیت نہیں نیت ہی خراب ہے دونوں بھائی موٹر سائیکل کے ذریعے چل پڑے راستے میں جب نعیم نے دیکھا کہ کوئی بھی شخص آتا جاتا نظر نہیں آرہاتو اس نے فائر ما ر کر اپنے بھائی آصف رضا کو موت کی گھاٹ اتار دیاواقع کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق پولیس نفری کی قیادت کرتے ہوئے موقع پر پہنچے حالات و واقعات کوجانچتے ہوئے ایس ڈی پی اونے ڈی پی او صاحب کو بتایا کہ قاتل خود بھائی ہی معلوم ہوتا ہے جس پر ڈی پی او نے حکم دیاکہ سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی جائے اور متوفی کی تدفین اور رسم قل خوانی کے بعد اسے گرفتار کرلیا جائے لوکل پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر کرائم سین سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے مرحوم آصف رضا کی رسم قل کے بعد نعیم جاوید کوگرفتارکرلیاگیاجس نے دوران تفتیش اپنے گناہ کو قبول کر لیااوربتایا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کے بعد سرکاری طور پرملنے والی رقم سے اپنا قرض اتارنا چاہتاتھا جس کی خاطر اس کو یہ سب کچھ کرنا پڑا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے فوری کارروائی کرنے اور قتل کو سائنسی بنیادوں پر ٹریس آؤٹ کرنے پر ایس ڈی پی او ضیا ء الحق ،ایس ایچ او محمدسرور،خادم حسین انچارج ہومی سائیڈ یونٹ اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy