اینکر پرسن کے الزامات، سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنا دی،بشیر میمن سربراہی کریں گے

Published on January 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی کوکام سے روک دیااورڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنادی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،اینکرپرسن سپریم کورٹ کی 3رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے،کمرہ عدالت میں اینکر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو چلائی گئی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ ملزم کے 37 اکاؤنٹس ہیں ثبوت دیں،زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی کو کام سے روک دیا اور اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنادی جوڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں تحقیقات کرے گی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدیت کی کہ اینکرپرسن شاہدمسعودنئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes