سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا کیس، نوازشریف،جہانگیر ترین کو نوٹس جاری

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کےخلاف دائر درخواستوں پر نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کردیئے جس کی سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قراردیئے جانے کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا جو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 30 جنوری کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ کے ممبران میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اس ضمن میں نااہل قراردیئے گئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی ان کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ فریقین خود یا وکیل کے ذریعے مقدمے کی کارروائی میں شامل ہوں۔یاد رہے کہ تاحیات نااہلی کے خلاف 14 ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی کم سے کم مدت کا تعین کیا جائے، درخواستیں دائر کرنے والوں میں وہ ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں جنہیں جعلی تعلیمی ڈگریوں کی بنا پر نااہل کیا گیا۔دریں اثنا عدالت عظمیٰ نے آبزرویشن دی ہے کہ بد دیانت قرار دیئے گئے شخص کی نااہلی کی مدت تاحیات ہے تاہم 5 سال یا ایک سال ہو اس کا تعین جلد کرلیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes