جمہوریت کی ترقی ملک کی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے ؛میر حاصل خان بزنجو

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

گوادر(یوا ین پی )وفاقی وزیر میری ٹائم میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی ترقی ملک کی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے چین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پیر کو میر حاصل خان بزنجو نے پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی ترقی ملک کی مضبوطی کا باعث ہوتی ہے چین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ بزنجو نے کہا کہ گوادر پورٹ اور فری زون مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی تاجروں اور صنعت کاروں کے لئے تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے جس کے مستقبل میں انتہائی اہمیت ہوگی۔ چین کی اوورسیز پورٹ ہاؤسنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤ ژونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر فری زون پاکستان اور چین کی حکومتوں کی سخت محنت اور عزم کا عملی اظہار ہے۔یہ منصوبہ دونوں ممالک اور اقوام کے مشترکہ فائدہ میں ہے۔ انہوں نے منصوبہ کی تکمیل میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، پاک فوج، پاک بحریہ اور مقامی لوگوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری مرحلے میں گوادر فری زون میں 38 ہزار مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس سے پاکستان کا تجارتی حجم بڑھ جائے گا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جبکہ قومی معیشت کی بڑھوتری ممکن ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题