تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان آج’’ فیصل آباد‘‘ آئیں گے

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

ان کے ہمراہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے ممبر اسد عمر بھی ہونگے
فیصل آباد (یو این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان آج فیصل آباد آئیں گے۔ وہ یہاں مقامی ہوٹل میں ٹیکسٹائل کانفرنس میں شرکت کریں گے ،ان کے ہمراہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے ممبر اسد عمر بھی ہونگے ،اس موقع پر پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کیا جائیگا،اس پالیسی کی تیاری میں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز،آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ،پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ،پاور لومزایسوسی ایشن ،ایوان صنعت و تجارت سمیت دیگر تمام سٹک ہولڈرز کی بھر پور مشاورت شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy