فوج کے ٹکڑوں پر پلنے والے آج فوج اور سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں منظور چوہدری 

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبا ئی سیکرٹری جنرل منظور چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اس وقت نیم پاگل ہو گئے ہیں اب یہ آپس میں اداروں کا ٹکراؤ کروانا چا ہتا ہے جڑانوالہ کے جلسہ میں عدالتوں اور فوج کو جس الفاظ میں مخا طب کیا گیا ہے ایک شرم ناک گفتگو کی ان کو تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی کہ ہم کیا کررہے ہیں اِنکی گفتگو سے بغاوت کی بو آرہی ہے آج یہ جمہوریت کے علمبردار بننے کی کوشش کر رہے ہیں فوج کے ٹکڑوں پر پلنے والے آج فوج اور سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں جو سیاست دان اپنی دھرتی سے پیار نہیں کرتے وہ نواز شریف کی طرح ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں اِن خیالات کا اظہار اِنہوں نے پی پی پی ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری سجاد الحسن ،ملک شاہد سلیم نو ناری، محمدآصف خان بلوچ سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ 5فروری لاہور میں کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ایک مثال بن جا ئیگی پی پی پی کا لاہور کا جلسہ ایک منفرد جلسہ ہو گا تمام کارکنوں کو شرکت کی ہدائیت کر دی ۔
ستگھرہ روڑ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار 
اوکاڑہ (یو این پی ) ستگھرہ روڑ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڑ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اس روڑ پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے خدانخوستہ اگر کوئی ایکسیڈنٹ ہو جا ئے یاحاملہ عورت مریضہ کو وقت پر ہسپتال پہنچانا ناممکن ہو گیا ہے اہلِ علاقہ نے خادم اعلیٰ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ستگھرہ روڑ کو جلد ازجلد بنا یا جا ئے تاکہ کو ئی بہت بڑا سانحہ رنما نا ہو۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ رائے محمد ایوب مارتھ نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ رائے محمد ایوب مارتھ نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ کیا اس موقع پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے اندرون جیل خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، کچن اسیران ، سیمی سکیورٹی وارڈ، جیل ہسپتال کا وزٹ کیا دوران وزٹ معمولی جرائم میں ملوث 10 حوالاتیان کو ذاتی مچلقہ جات پر رہائی کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ رائے محمد ایوب مارتھ نے ایجوکیشن کمپلیکس میں منعقدہ لٹریسی کلاسزاور اسیران کے مابین ہونے والے فٹ بال میچ کو بھی دیکھا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان اور کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے جیل ملازمین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ فیملی پارک، ٹینس کورٹ ، فٹ بال گراونڈ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل نورحسن بگھیلا، زنیرہ نورایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز احمد ڈوگر، سنیئر سول جج نعیم شوکت ، محمد اشرف سول جج ، ڈسٹرکٹ پیرول آفیسرنمائند گان، شکیل چودھری جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بارکونسل اوکاڑہ بھی تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں اسیران اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے کیے گئے خاطر خواہ اقدامات پر سپرنٹنڈ نٹ نور حسن بگھیلاکی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题