ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین سندھ ایچ ای سی تقرری

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

کراچی(یواین پی) ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین سندھ ایچ ای سی تقرری کے خلاف سرکاری جامعات کے اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو چیئرمین سندھ ہایئر ایجوکیشن کمیشن سندھ تعینات کرنے کے خلاف اساتذہ بھی میدان میں آ گئے ہیں، جبکہ سندھ میں فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے بھی ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین سندھ ایچ ای سی تقرری کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، فپواسا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم گزشتہ 4 سال سندھ ایچ ای سی کو فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس حوالے سے فپواسا کے تحت احتجاج جاری ہے جبکہ جامعہ کراچی کے اکثر شعبوں میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث تدریسی عمل معطل رہا ہے۔ سرکاری جامعات کے اساتذہ نے بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سندھ حکومت نے گزشتہ 4 سال سے چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے پر تعینات سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ایک بار پھر چیئرمین سندھ ایچ ای سی مقرر کیا تھا، جس کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی اور اساتذہ تنظیموں کی جاب سے شدید ردعمل آیا اور اس فیصلے کو میرٹ کا قتل قرار دیا گیا، جبکہ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے اس تقرری کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی اور ہر فورم پر ڈاکٹر عاصم کی تقرری کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے ہی رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تجویز دی کہ ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین سندھ ایچ ای سی تعیناتی کے بعد عزیر بلوچ کو وزیر داخلہ لگا دیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog