چھٹی کے روزعدالت لگ سکتی ہے ،ملازمین دستیاب رہیں،سپریم کورٹ کا حکم

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

لاہور(یو این پی)چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے متعلقہ عدالتی عملے کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی دستیاب رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔حکم نامہ کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز بھی عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی امور انجام دیئے جاسکتے ہیں،اس لئے سپریم کورٹ کے ہر شعبہ کے 4 افسر اتوار کوبھی دستیاب رہیں،حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فون بند رکھنے والے افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes